ابنا: رائٹرز نے ایران کے کامیاب میزائل تجربہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آج ایران نے خلیج فارس میں دو جدید میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔
رائٹرز کے مطابق ایران نے دشمن کے مقابلے میں اپنی بھر پورطاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر ایران کے مفادات کو کوئي خطرہ لاحق ہوا تو وہ عرب ممالک میں امریکی اور اسرائیلی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائے گا۔
یورونیوز نے بھی ایران کے میزائل تجربہ کو اہم قراردیا ہے۔
سی این این نے بھی اپنی خبر میں کہا ہے کہ ایران نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے دو میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ نے ایرانی بحریہ کی دس روزہ فوجی مشقوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایرانی میزائلوں کے تجربے کو اہم قراردیا ہے۔
ایم ایس این بی سی نے بھی ایران کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے تجربے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے بحری مشقوں کے آخری دن دو اہم میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو ایران کی فوجی طاقت کا مظہر ہے۔........
/169